بے پردگی

مکرمی! ننکانہ صاحب مال گودام روڈ اور احمد شاہ روڈ کے درمیان الفلاح پارک برائے خواتین بنایا ہوا تھا۔ جہاں صبح شام خواتین سیر کے لئے آتی تھیں اور بچے اور بچیاں بھی اپنی ماﺅں بہنوں کے ساتھ آتے تھے ۔ بیمار خواتین بھی وہاں آتی تھیں جن کو ڈاکٹر صاحبان نے سیر رکمینڈ کر رکھی تھی۔ اب اس پارک کی چار دیواری ختم کر دی گئی ہے اور وہاں جنگلے لگا دیئے گئے ہیں خواتین کے لئے پردے کا وہاں کوئی انتظام نہیں ہے۔ اب خواتین نے وہاں آنا بالکل ہی چھوڑ دیا ہے۔ بیمار خواتین بھی مشکل میں ہیں کہ اب کہاں سیر کرنے جائیں۔ جناب D.C.O صاحب الفلاح پارک کے ساتھ ریلوے کی خالی جگہ پڑی ہوئی ہے اس جگہ پہ خواتین اور بچوں کے لئے ایک خوبصورت پارک بنایا جائے تاکہ شہر کی ماﺅں بہنوں، بیٹیوں کو تفریح کا موقع میسر آ سکے۔ (محمدشفیق شاہد۔ سابقہ کونسلر بلدیہ ننکانہ صاحب03007120385)