ملک کو بڑے ڈیموں کی اشد ضرورت ہے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر کے دریاﺅں میں پانی کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے درجنوں اضلاع زیر آب اور سینکڑوںافراد قیمتی جانو ں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔پاکستانی دریاﺅںمیں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے ستلج کے بعد دریائے چناب میں سیلابی ریلہ چھوڑنے کے باعث ملک و قوم کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی و بربادی کا ذمہ دار بھارت ہے کیونکہ بھارت اپنے ڈیموں سے بغیر پیشگی اطلاع دیے پانی چھوڑتا ہے جس کے باعث پاکستان میں سیلاب آجاتا ہے۔ملک کو درپیش قومی سطح پر جتنے بھی مسائل ہیں سب سے بڑامسئلہ بھارت کی آبی جارحیت اور مسئلہ کشمیرہے۔سابقہ حکومتوں نے قومی اہمیت کا اہم اور بڑا مسئلہ آئندہ حکومتوں پر چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔(سمیع الرحمان ضیائ، منصورہ ،لاہور)