مصری عوام کو تشدد پر آمادہ کرنے کی نئی مہم۔۔؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!مصر کے اقتدار پر ناجائز طور پر فائز فوجیوں کا ٹولہ جن کو مغربی ممالک کی اعلانیہ حمایت حاصل ہے۔اس ٹولہ میں مصر ی عوام کے سب سے بڑے دشمن محمد البرادی جن کومصر کی فوجی حکومت نے امریکہ کے اشارے پر وہاں ان کو نائب صدر نامزد کیا گیاتھا۔جن کی ہدایت و مشورہ پر پُر امن احتجاج پر آمادہ مصری عوام کا قتل عام کرایاگیاانہوں نے اپنا کام مکمل کرکے اب راہ فرار اختیار کرلی۔جوکہ بہت شرمناک ہے۔ان کا زبردستی حاصل کئے گئے عہدے سے ازخود ہی مستفی ہونا حقائق کی ازخودہی وضاحت کرتا ہے۔اب جبکہ اخبارات کی اطلاعات کے مطابق مصرمیں2200 افراد کانئی فوجی قیادت کے دوراقتدار میں میں قتل کیا جانا ۔اشارہ دیتا ہے کہ منتخب حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرکے نا صرف محمد مرسی کے ساتھ زیادتی کی گئی بلکہ مصری عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی غداری کی گئی ہے۔(ایاز محمود، نئی دہلی )