وزیر مذہبی امور متوجہ ہوں

مکرمی! سید خورشید شاہ صاحب وزیر مذہبی امور کوٹے سے ہمیں اور ہمارے تبلیغی بھائیوں کو اکسٹھ فارم دیئے گئے تھے جنکی رقم مورخہ 22-08-2011کو بنکوں میں جمع کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ہم لوگوں نے تین ماہ سے رقم جمع کر وا رکھی ہے۔ اگر فارم اور رقم بنک میںجمع نہ کی گئی تو ہم سمجھیں گے کہ ہمارا کوٹہ کسی با اثر گروپ کو کسی دباﺅ یا لالچ کی وجہ سے دیا جا رہا ہے ۔ برائے مہربانی بنکوں کو ہمارے فارم اور رقم جمع کرنے کی ہدایات جاری کر کے اپنے میرٹ کو برقرار رکھیں۔
(ملک نصیر احمداعوان، شیخ عبدالرشید، باﺅ ظفراقبال ملک۔ 03004300305)