وزیراعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات سے اپیل

مکرمی!حافظ قرآن ریاض احمد مرحوم دماغی کینسر میں مبتلا تھے۔ گزشتہ سال فوت ہو گئے۔ آپریشنوں پر ساڑھے تین لاکھ روپے قرض لے کر خرچ کئے تھے قر ضہ خواہ اب تقاضا کر رہے ہیں جبکہ انتہائی غربت اور ذریعہ معاش نہ ہونے کی بنا پر گھر میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے دو کمسن بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں مخیر حضرات اور خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف سے دست بدستہ اپیل کرتے ہیں کہ ا نہیں زکوٰة فنڈ سے اتنی رقم عطا فرما دیں کہ قرض بھی ادا ہو جائے اور دو وقت کی روٹی بھی کھائی جا سکے۔ مدد کےلئے رابطہ موبائل:0333-5555970 بنک اکاﺅنٹ 01957900055503 بنک کوڈ 0195 حبیب بنک کیولری گراﺅنڈ برانچ لاہور کینٹ)
خانہ شماری کرنیوالے معاوضوں سے محروم
مکرمی! اساتذہ نے کڑی محنت سے خانہ شماری کا کام 5 مئی 2011ءکو مکمل کر لیا تھا۔ سٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت تمام اساتذہ کو معاوضہ مل چکا ہے مگر کینٹ کے تحت حلقہ 186 کے اساتذہ کو تاحال معاوضہ نہیں مل سکا۔ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کرنے پر تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ معاوضوں سے محروم اساتذہ کو بھی معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ محمد عظیم مسعود اور دیگر اساتذہ گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ روڈ لاہورفون نمبر: 0300-4540908