سندھ کابینہ اجلاس 105حفاظتی گاڑیاں

مکرمی! گزشتہ دنوں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ان کی حفاظت کے لئے 105 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ ادھر کراچی کے عوام گولیوں سے چھلنی سڑکوں پر زندگی کی بھیک مانگ رہے تھے اور دوسری طرف عوامی ٹیکس پر پلنے والے حکومتی ذمہ دار اجلاس میں امن کے گیت گا رہے تھے۔ امن کے لیے بلایا جانے والے اجلاس کے دوران 15 افراد موت کی وادی میں چلے گئے ، پورے کراچی کی سیکورٹی چند افراد کی حفاظت کے لیے لگا دی گئی۔
(سید شفیق الرحمن، صدر ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن، شیخوپورہ)