ایک بہن کی فریاد
مکرمی! میں دل کی مریضہ ہوں ، میرے دل کے تین وال بند ہیں۔ چار معصوم بچے ہیں۔ معصوم بچے میری بیماری اور مالی مشکلات کی وجہ سے سکول سے خارج ہو گئے ہیں۔ میرے شوہر نصرت خان ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے اکثر میرے شوہر کو مزدور ی نہ ملنے پر گھر کا چولہا ٹھنڈا رہتا ہے۔ یقین جانیے روز مرہ کا گزر بسر بھی بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔ حالات اس حد تک خراب ہیں کہ میرا شوہر دس روپے کی سرنج بھی نہیں خرید سکتا ۔ ہم نے زندگی میں خوشی نہیں دیکھی۔ غموں اور مصیبتوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اب تو زندگی ایک دردناک بن چکی ہے امراض قلب ڈاکٹر نے مجھے بائی پاس آپریشن کا مشورہ دیا جس پر (تین لاکھ پچاس ہزار) روپے کے اخراجات آئیں گے اور اس کے بدلے ایک غریب خاندان اور میرے معصوم بچوں کی ڈیر ساری دعائیں لیں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد سے آپ پر بہت کم فرق پڑے گا ( بانو بی بی زوجہ نصرت خان چارسدہ روڈ پشاور 0308-5320404)