ڈ ی جی نیشنل سیو نگ سے درخواست
مکرمی! دنیا میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی تارکین وطن کے اربوں روپے آپ کے ادارے میں جمع ہیں۔ رقم جمع کروانے والے پر یہ لازم ہے کہ متعلقہ فارموں میں ایک یا زیادہ رشتوں کو وارث نامزد کرے۔حال ہی میں مو ت کی صورت میں آپ کا ارادہ نامزد روارث یا وارثان کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کی تاکید کرتاہے۔پاکستان میں یہ قابل عمل بھی ہے آسان بھی مگر یورپ سے سات آدمیوں کی زاتی حاضری کا یہ مطلب ہو اکہ وہ سارے اپنی اپنی نوکریوں سے چھٹی لیں ایک لاکھ سے اوپر فی کس پاکستان کا ٹکٹ لے اور پورا خاندان پاکستان آ کر مرحوم کی رقم وصول کرے جو صرف چند لاکھوں میں بھی ہو سکتی ہے۔کیا آپ کا ارادہ ایک قانون تقاضوں سے ہم آہنگ آپ کو قابل قبول خط تیار نہیں کر سکتا جس میں سارے وارث اپنے ہی نامزد شخص کو مرحوم کی رقم وصول کر نے کا اختیار دے؟اس طرح سارے وارث اس ساری غیر ضروری دھوڑ دھوپ اور بے جا خرچے سے بچ سکیں گے۔الحاج بشیر علی تارکین وطن اسلام آباد (0300-5118133)