مکرمی! گلی نمبر 3A اکبر پارک داروغہ والا لاہور میں 2002 سے رہائش پذیر ہوں جس کا خسرہ نمبر 9/1، کھیوٹ نمبر 898، کھیوتی نمبر 2680 ہے۔ مورخہ 10-10-2014 بوقت تقریباً 10 بجے میاں اصغر (سابقہ پٹواری) اور ان کے ساتھی میرے گھر گھس کر گالیاں دیتے ہیں اور گھر خالی کرنے کا کہتے ہیں ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہمارے گھر کا سامان باہر پھینک دیتے ہیں۔ جناب عالی! یہ قبضہ مافیا گروپ ہے جو لوگوں کی پراپرٹی پر زبردستی قبضہ کرتے ہیں اس نے مرکزی حکومت کی ملیکت جس کا خسرہ نمبر 9/3 ہے اس کے جعلی کاغذ بنا کر فروخت کر دی جس کا ثبوت موجود ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لے کر اس پر ایکشن لیا جائے اور ہمیں اس سے نجات دلائی جائے۔ (مرزا نصیر....گلی نمبرA3 اکبر پارک داروغہ والا لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38