مکرمی! سنڈے میگزین میں ایک تحریر پڑھنے کو ملی۔ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے۔ ریکارڈ کی درستی کیلئے ایک دو باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ مضمون نگار نے لکھا ہے کہ شاہ سلمان نے اپنے بھائی محمد بن نایف کو وزیر داخلہ بنایا۔ گزارش ہے کہ محمد بن نایف شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ نایف کے بیٹے اور شاہ سلمان کے داماد ہیں۔ دوسرے یمن کے ساتھ لڑائی میں ایک لفظ اکثر سننے اور پڑھنے میں آتا ہے۔ یہ لفظ حوثی ہے ہوثی نہیں‘ لیکن یورپی کالم نگاروں کی تحریروں کے باعث ہمارے ہاں بھی غلط اور عام ہو گیا۔
(محی الدین بن احمد دین، اسلام آباد، فون (0321-5210450