مکرمی! وطن عزیز اس وقت جن مشکلات میں مبتلا ہے اس سے ہر محب وطن پاکستانی کا دل غمزدہ ہے۔ پاک فوج نے جو ضرب عضب آپریشن شروع کیا ہے تمام سیاسی جماعتیں جنہوں نے آ ج تک کسی نہ کسی حیثیت میں اقتدار کا مزہ چکھا ہے اور وہ بھی ڈیٹنگ لسٹ میں متحد ہو کر فوج کی پشت پر اپنے تمام سیاسی اختلاف مٹا کر کھڑی ہوئیں لیکن دکھ کی تو اس بات کا ہے یہ قبضہ گروپ2 فیصد طبقہ اپنی الگ الگ ڈفلی بجانے میں مصروف ہیں یہ قوم رہنمائی کے دعویدار اتنے بزدل ہیں کہ ان کو یقین ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں میں موت نہیں آتی اور کہاں وہ عظیم پاک فوج کے جوان جو ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیلئے بے خوف و خطر پہاڑوں میں میدانوں میں غاروں میں سمندروں میں کود پڑتے ہیں میری عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی التجا ہے کہ خدارا جلسے جلوسوں پر خرچ کر رہے ہیں وہ وزیرستان سے بے گھر ہونیوالے لوگوں پر خرچ کریں اور میری ان لوگوں سے بھی جو کچھ مفاد پرست لیڈروں کے غلط پراپیگنڈہ کی بھینٹ چڑھ گئے خدارا واپس اسلام کی طرف آ جائیں ۔ (محمد یوسف جنجوعہ، وزیر آباد)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38