بحریہ ٹائون جامعہ مسجد کا سائونڈ سسٹم

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بحریہ ٹائون جامعہ مسجد کا سائونڈ سسٹم

مکرمی! مجھے بحریہ ٹائون کی نئی تعمیر شدہ خوبصورت جامع مسجد میں سکوٹر پر 15 میل کا سفر کر کے نماز جمعہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ماشاء اللہ اتنی شاندار اور وسیع مسجد بنانے کے لئے زرِ کثیر خرچ کرنے پر ملک ریاض یقیناََ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مسجد کے نزدیک پہنچنے تک مولانا کی تقریر شروع ہو چکی تھی۔ مگر باہر لائوڈ سپیکر کی آواز بہت دھیمی تھی۔ مسجد کے مین گیٹ سے داخل ہو کر ہال میں آخر کی قطاروں میں جگہ ملی وہاں بھی مکمل خاموشی کے باوجود مولانا کی تقریر بڑی توجہ کے باوجود پوری طرح سے سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ قصہ مختصر مسجد کا سائونڈ سسٹم کافی نرم تھا بحریہ ٹائون انتظامیہ سے گذارش ہے کہ سائونڈ سسٹم کی پاور کو بڑھوا لیںتا کہ کہنے والے کی بات اچھی طرح صاف سنائی دے۔ والسلام (محبوب شاہد، پنجاب گورنمنٹ ہائوسنگ سوسائٹی کالج روڈ لاہور)