بحران اور بحران

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بحران اور بحران

مکرمی! موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے کوئی نہ کوئی بحران اس کا پیچھا کرتا رہتا ہے۔ لگتا ہے ان تمام بحرانوں کو کسی گہری سازش کے تحت بڑی پلاننگ اور ٹائمنگ کے ساتھ وطن عزیز پر مسلط کیا جاتا ہے تاکہ ملک پاکستان کو ترقی کرنے سے جیسے بھی ممکن ہو روکا جاسکے۔ دہشت گردی کی عفریت ہو یا عمران خان کی دھرنا کریسی، موجود پٹرول بحران ہو یا بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے ان کو حکومت کے خلاف استعمال کرنے سے نہیں چونکتے اور اس کو حکومت کی نا اہلی ثابت کرنے پر تل جاتے ہیں۔ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ پورے معاملے کی تحقیق کروائے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک تک پہنچائے جنہوں نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا کر ر کھ دیا ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو بھی چاہئے کہ وہ موجودہ پٹرول بحران ختم کرنے میں تجاویز دیں اور حکومت کی مدد کریں نہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں۔(محمد ضیاء نیوگارڈن ٹائون لاہور)