مکرمی! قصور شہر کے وسط میں واقع دوسہرہ گرائونڈ دھنپت روڈ کے وسیع رقبہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ عرصہ دو سال تک یہاں پر کافی عرصہ جمعہ بازار لگایا جاتا رہا جس کی وجہ سے باقاعدگی سے اس جگہ کی صفائی ہوتی تھی‘ دھوپ سے بچنے کیلئے شید بنائے گئے شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے اس کے علاوہ چار اطراف سے راستہ ملنے کی وجہ سے عوام کو بہت آسانی تھی۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پر جمعہ بازار یہاں سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا پھر شیڈ غائب ہوئے‘ آج کل صورتحال یہ ہے کہ قصور شہر کا کچرا یہاں پر پھینکا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں ہر وقت بدبو اور تعفن پھیلا رہتا ہے۔ اکثر میونسپل کمیٹی والے جمع شدہ کچرے کے ڈھیر کو آگ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے دھواں اور تعفن مل کر اردگرد رہنے والے لوگوں میں سانس کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ یہ نفیس کالونی کی طرف جانے والا راستہ بھی ہے جس کی وجہ سے راہ گیر بھی غیرمحفوظ ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ ذاتی دلچسپی لے کر اس کچرے کو یہاں سے اٹھانے کی ہدایت کریں تاکہ علاقہ کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔ (بلال اشرف دھنپت روڈ۔ قصور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024