پی آئی اے حکام نوٹس لیں!

مکرمی! میں اپنی زوجہ کے ساتھ الحمدللہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد 14 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز PK-760 پر 12 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاہور ایئرپورٹ پہنچا اور لوگوں کی طرح میں نے بھی اپنا سامان حاصل کیا جس کے لئے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ صرف ہوا۔ سامان کی تلاش کے ساتھ آب زم زم کی چار بوتلوں کو بھی تلاش کیا مگر لاحاصل۔ میرے ساتھ کوئی 25-20 لوگوں کا آب زم زم بھی نہ مل سکا مجبوراً شکایت درج کروانا پڑی۔ سٹاف نے جو فون نمبر دیا تھا اسے کوئی اٹینڈ نہیں کر رہا نہ ہی ان کی طرف سے میرے ریکارڈڈ فون نمبر پر کوئی اطلاع موصول ہوئی۔ امید تو نہیں کہ ہمیں آب زم زم مل جائے گا پھر بھی تھوڑی سی امید کے ساتھ آپ کے علم میں لا رہا ہوں کہ شاید بات بن جائے اور ہم عزیز رشتہ داروں کو منہ دکھانے کے قابل ہو جائیں! (محبوب شاد، 137-A بلاک A/II پنجاب گورنمنٹ ہائوسنگ سوسائٹی، کالج روڈ نزد ٹائون شپ لاہور، فون: 0300-4924322)