عوام کیلئے’’ پبلک ٹرانسپورٹ کب چلے گی‘‘

مکرمی! میں آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے حکومت پنجاب سے عرض کرناچاہتا ہوں کہ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر کب آئے گی۔ موجودہ پنجاب حکومت کو اقتدار میں آئے ڈھائی برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت، آلودگی کے خاتمے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے ٹاسک فورسز بنائی گئیں تو عوام توقع کر رہے تھے کہ انہیں جدید آرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا ہوگی لیکن ان ٹاسک فورسز، محکمہ ٹرانسپورٹ، ضلعی انتظامیہ،ترقیاتی ادارہ ٹیپا کی کارکردگی صرف’’ گفتگو، شنیدند، برخاستند‘‘ تک محدود رہی جبکہ عوام سڑکوں پر ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ دفاتر، سکول کالجز جانے والی طالبات، ملازمت پیشہ افراد ٹرانسپورٹ کی کم دستیابی کی وجہ سے بس سٹاپوں پر دیر تک کھڑے رہتے ہیں خاص کرکے خواتین کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔ لاہور شہرمیں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے عوام کے جان مال عزت کے تحفظ ان کے انسانی حقوق کا احترام حکومت کا عین فرض ہے حکومت جلد از جلد جدید بسیں سڑکوں پر لائے۔چوہدری فرحان شوکت ، منصورہ ملتان روڈ لاہور0321-4291302