مکرمی! آپ کے روزنامہ کے توسط سے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ میں گزشتہ دنوں عام لوکل بس نان اے سی میں سفر کررہا تھا۔ بس میر پور آزادکشمیر سے بہاولپور اپنی منزل کی جانب رواںدواں تھی۔ سر راستے چند ایک پولیس کی چیک پوسٹیں آئیں جہاں مسافروں کی تلاشی اور ان کی مووی بنائی جاتی ہے تاکہ دہشت گردی کو کنٹرول کیا جاسکے۔ سر یہ گورنمنٹ آف پاکستان کی بہت اچھی کوشش ہے تاکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کو ختم کیا جاسکے۔ دوران سفر میں نے ایک قابل غور بات نوٹ کی۔ چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار بس کو روک کر چیک کرنے یا مسافروں کی مووی بنانے کے بجائے بس سٹاف سے صرف دو سو روپے لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ سر تقریباً ہر چیک پوسٹ پر یہی ماحول دیکھنے کو ملا۔میں آپ کے توسط سے میری وزیراعظم پاکستان ‘ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے گزارش ہے عوام کی سکیورٹی کو مزید سخت اور رشوت سے پاک کیا جائے۔ رشوت خور ملازمین کو فوراً برطرف کیا جائے اور کم از کم سکیورٹی چیک پوسٹوں پر ایماندار ملازمین تعینات کئے جائیں تاکہ دہشت گردی پر پوری طرح قابو پایا جاسکے۔ اللہ تعالیٰ تاحیات پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ (آمین) (عامر کریم منگلا کینٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38