مکرمی! گورنمنٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان یا گورنمنٹ آف پاکستان ایک مکمل مستقل پائیدار اور راﺅنڈ دی کا واک کام کرنے والا ادارہ ہے جس کے سب ماتحت ہیں۔ بد قسمتی سے بے نظیر نوازشریف یا کسی کا وزیراعظم بن جانے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حکومت پاکستان بن گیا ہے۔ آج تک کتنے پاکستان وزرائے اعظم صدر آئے گئے۔ بلکہ مرگئے لیکن حکومت پاکستان زندہ ہے اسلئے عوام کی ہمدردیاتی ان لوگوں کے ساتھ فوج کے ساتھ یا کسی اور گروہ کی بجائے حکومت پاکستان سے ہونی چاہئے۔ لیکن ہم حسن پرست اور شخصیت پرست ہیں۔ جسکی وجہ سے آج ہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔ حکومت پاکستان کسی کسی زرخرید غلام نہیں۔ جنگ ہویا امن مقابلہ حکومت پاکستان نے کرنا ہے۔ باقی ان لوگوں نے چوہے کے بل ڈھونڈے تھیں حکومت پاکستان زندہ ہے تو پاکستان قائم و دائم ہے عوام کا کام صرف حکومت کو حکومت پاکستان مضبوط کرئیں۔ مالی طور پر تو ملک مستحکم ہوگا۔ (ڈاکٹر ارشد قاضی، لاہور کینٹ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024