مکرمی! ٹائون شپ عمر چوک کے سینکڑوں شہریوں تاجروں اور طلباء طالبات نے عمر چوک کے روٹ پر تمام قسم کی بس سروس کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے تمام بس سروسز فوری بحال کرنے کی پرزور اپیل کی ہے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر افسوس صد افسوس عمر چوک کے عوام سے بس سروس کی تمام سہولتیں چھین لی گئی ہیں عمر چوک ٹائون شپ سے B-28 سپیڈوبس اور 33نمبر بس کی بند ش سے یہاں کے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خصوصاً طالبات کو سکول و کالج جانے کیلئے اس کمر توڑ مہنگائی میں مہنگی ٹرانسپورٹ رکشے وغیرہ پر آنا جانا پڑ رہا ہے والدین پر زبردست مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔
(محمد سرفراز خان، ٹائون شپ لاہور )