مکرمی! حکومت نے عوام کی آسانی کے لئے بس سروسز کا آغاز کیا ہوا ہے۔ اور مسافروں کی سہولت کے لئے ہر علاقے میں بس اسٹاپ بنائے ہوئے ہیں۔ جہاں مرد، خواتین اور اردگرد کے تعلیمی اداروں کے بچے اپنی بس کے انتظار کے لئے کچھ دیر کھڑے ہوتے ہیں ان بس اسٹاپس پر بیٹھنے کے لئے بھی جگہ ہوتی ہے مگر وہاں گداگر اور نشئی حضرات اپنے بستر بچھائے ہوئے آرام فرما رہے ہوتے ہیں اس کی واضح مثال گنگارام کا بس اسٹاپ ہے جہاں سڑک کے ایک طرف نشئی مرد اور دوسری جانب ایک گداگر نے بستر بچھائے ہوئے ہیں۔ چونکہ آج کل ملک میں دہشت گرد عناصر بھی سر اٹھائے ہوئے ہیں اور یہ لوگ کسی خطرے سے خالی نہیں۔ دوسرا ان لوگوں کی غیر اخلاقی حرکات طلباء پر منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے اور بس اسٹاپ پر کھڑی خواتین کے لئے مشکلات میں اضافہ کا بھی سبب ہیں۔ لہٰذا حکومت وقت سے درخواست ہے کہ اس طرف توجہ فرمائیں اور بس اسٹاپس کو عوام کے لئے ایک آرام دہ جگہہی رہنے دیں۔(اقراء عبدالمجید بیگ، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024