کیا ہم واقع ہی آزاد ہیں؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
کیا ہم واقع ہی آزاد ہیں؟

مکرمی! ہمارے ملک پاکستان کو آزاد ہوئے 67 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔ تاریخ کے صفحات پر یہ بات روشن ہے کہ اس پاک سرزمین کو حاصل کرنے کی خاطر مسلمانان ہند کے لئے اسلام مطابق طرز زندگی کی خاطر ہمارے اباؤ اجداد نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر اس وطن عزیز کو حاصل کیا تھا۔ مگر افسوس کہ آج 67 سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی دیگر اقوام بھی ہم پر ہمارے زمینوں پر ہماری سوچوں پر اور ہماری ثقافت پر راج کر رہے ہیں اور ہم جوکہ ایک آزاد قوم کا دعویٰ کرتے ہیں اپنی ثقافت سے اپنی تعلیمات سے کوسوں دور جا چکے ہیں۔ ہمارا رہن سہن‘ اٹھنے بیٹھنے کا طریقہ کھانا پینا نیز مکمل طرز زندگی بدل کر رہ گیا ہے کیوں کہ ہم جدیدیت کی دوڑ دوڑ رہے ہیں اور ماڈرن بننے کے خواب کی تعبیر میں ہم یہ سب کچھ کرتے جا رہے ہیں۔ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا اقوام پاکستان سے صرف یہی ایک سوال ہے کہ ’’کیا ہم واقع ہی آزاد ہیں‘‘؟(حادیہ خالد رحمان گارڈن ڈیفنس روڈ لاہور)