ایم ایم عالم تجھے سلام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ایم ایم عالم تجھے سلام

بنگال کا بے شک شیر ہے تو
پیارا اور دلیر ہے تو
ہر پائلٹ کا استاد ہے تو
فضائیہ کا اک راز ہے تو
ایم ایم عالم تجھے سلام
ہے کرتا سارا پاکستان
فضائیہ کا سردار ہے تو
ہر دشمن پہ یلغار ہے تو
تو ہیرو پاک فضا کا ہے
تو راہی صبر و رضا کا ہے
تیری ہیبت طاری دشمن پر
تیری ضرب ہے کاری دشمن پر
تو اسلام کا سچا ہیرو ہے
تیرے سامنے دشمن زیرو ہے
طوفانوں کا رخ موڑ گیا
ہمیں حوصلہ دیکر چھوڑ گیا
سب تجھ کو دعائیں دیتے ہیں
تیرے یادوں سے دل روتے ہیں
فضائیہ کا سلطان ہے تو
اب جنت کا مہمان ہے تو
چند سکینڈ میں وہ کام کیا
سب دنیا کو حیران کیا
( مقصود احمد ایکس اپرینٹس پاکستان ائیر فورس چک نمبر 5 ڈی بی پپلاں میانوالی)