مکرمی! امریکہ میں اس وقت پاکستانیوں کی جو کلاس پیسے کے لحاظ سے سب سے بہتر سمجھتی جاتی ہے، اس کا تعلق سوفٹ ویئر انڈسٹری سے ہے اور یہ زیادہ تر واشنگٹن اور کیلیفورنیا کی ریاستوں میں ہے۔ اس لئے کہ مائیکرو سوفٹ، فیس بک، گوگل اور ایمیزون جیسے بڑے ادارے انہی دو ریاستوں میں ہیں۔ میں نے حالیہ امریکہ وزٹ کے دوران یہ دیکھا کہ مندرجہ بالا سوفٹ ویئر سے متعلق اداروں میں تقریباً 80 فیصد پاکستانیوں کا تعلق FAST لاہور سے ہے۔ نیز ان اداروں میں سب سے زیادہ تعداد چائنیز اور انڈینز کی ہے جبکہ پاکستان کی مقابلتاً صرف موجودگی ہی ہے۔ میں حیران ہوں کہ اگر پاکستان میں FAST نہ ہوتا تو امریکہ کی سوفٹ ویئر انڈسٹری میں شائد ہمارا کردار نہ ہونے کے برابر ہوتا۔ اس حوالے سے میرا مشورہ ہے کہ امریکہ ایسے ممالک میں تعلیمی دنیا میں پاکستانیوں کیلئے سب سے زیادہ جس شعبے کا سکوپ ہے، وہ سوفٹ ویئر ہی ہے اور اسی لحاظ سے ترجیحی بنیادوں پر ایسے معیاری اداروں کا قیام بھی۔ بھارت نے سوفٹ ویئر میں ساری دنیا میں اپنا ایک نام اور مقام پیدا کیا ہے اور امریکہ جیسے ممالک سے زرمبادلہ کی ترسیل کا ایک بڑا ذریعہ بھی، ہم کیوں نہیں؟ (پرویز اختر…گوجرانوالہ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38