مکرمی! میں روزنامہ نوائے وقت اخبار کے مراسلے کے ذریعے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب کی توجہ بیت المال اسلام آباد کے تمام اہلکاروں بشمول سیکرٹری صاحب کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو میاں محمد نواز شریف صاحب کو بڑے خطرناک طریقے سے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہوتا یوں ہے کہ سائلوں کی جو درخواستیں وزیراعظم ہائوس سے منظور ہوکر پاکستان بیت المال اسلام آباد جاتی ہیں وہاں کے اہلکار اور آفیسر صاحبان ان درخواستوں کو غائب کردیتے ہیں اور جب عوام اپنی درخواستوں کے بارے میں بذریعہ ٹیلی فون معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو جھوٹ بول کر عوام کو برا بھلا کہہ کر فون بند کردیتے ہیں اور صاف صاف کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہائوس سے کوئی درخواست مارک ہوکر نہیں آئی، وہاں رابطہ کریں۔ اس دفتر میں سیکرٹری صاحب کا حکم چلتا ہے، برائے کرم وزیراعظم ہائوس کے احکامات کو نظر نداز کرنے او ر وہاں سے جاری ہونے والے احکامات پر عمل درآمد میں ٹال مٹول کرنے کی صورت حال کا نوٹس لے کر اس دفتر کا قبلہ درست کیا جائے۔ (قاری عبدالباسط چنیوٹی ارائیں، چنیوٹ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024