سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کا نام سفارتی حلقوں میں احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ جامعہ پنجاب سے ریاضی میں ماسٹرز کیا اور کچھ عرصہ وہیں پڑھاتے بھی رہے۔ سائنس کے ساتھ تعلق والے ہمارے قومی روئیے کے شاکی ہیں۔ بھولے سے اگر کوئی ادھر آ بھی نکلے تو اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے۔ پچھلے دنوں موصوف نے اپنے ایک دوست شفاعت حسین کا ذکر کیا تھا۔ ریاضی کے ساتھ جن کے شغف کا وہ عالم کہ طالب علمی کے زمانے میں ہی ان کا ایک ریسرچ پیپر جرنل آف دی لندن میتھیمٹکل یسے وقیع جرنل میں چھپا تھا۔ موصوف نے کینیڈا سے اعزاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی تھی اور ریاضی والوں کو ان سے بہت توقعات وابستہ تھیں۔ مگر وہ سب چھوڑ چھاڑ کر تبلیغی ہو گئے۔ موصوف کہا کرتے تھے کہ مجھے اللہ اور ریاضی میں سے کسی ایک کو چننا تھا اور میں نے اللہ کو چن لیا۔ کیا دونوں کام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے تھے؟
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024