شریف پارک کماہاں روڈ بنک سٹاپ میں ایک ہفتے سے گیس بند

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
شریف پارک کماہاں روڈ بنک سٹاپ میں ایک ہفتے سے گیس بند

مکرمی! چونگی امرسدھو میں فلائی اور بنانے وقت کھدائی کے دوران نئے پائپ ڈالنے کے باعث شریف پارک کے مکینوں کو گذشتہ تین ماہ سے گیس پریشر میں کمی کا سامنا تھا۔ اب تو گذشتہ چار روز سے علاقہ شریف پارک میں گیس آہی نہیں رہی مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے شریف پارک کماہاں روڈ بنک سٹاپ پر گیس نہیں آہی نہیں رہی اس سلسلے میں شہریوں نے گیس انتظامیہ کو متعدد بار شکایات کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ولی محمد، دلنواز، محمد جمیل اورنگزیب خان، خان زمان، بابا طفیل، محمد ریاض، متین اشفاق، محمد رفیق و دیگر ارفراد نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ شریف پارک فیروز پور روڈ کے مکینوں کو گیس کی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔(اشفاق احمد بھٹی ، لاہور)