سپیڈ بریکروں کا عذاب

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سپیڈ بریکروں کا عذاب

مکرمی! بلاوجہ کے دو سپیڈ بریکر (73Pاور 77P ماڈل ٹاﺅن لاہور کے سامنے) چار سال پہلے بنے، ساخت اتنی چھوٹی اور ناقص کہ کار آہستہ چلانے پہ نیچے لگے۔ اردگرد سکول نہ ہسپتال۔ LDA کے متعلقہ افسران سے مل کر اور لکھ کر رابطہ کیا۔ ٹال مٹول، میرے بار بار اصرار پہ افسران نے کاغذی کارروائی کی اور ڈائری نمبر 2784بتاریخ 27-3-12ڈی جی آفس LDA نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو حکم دیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ کوئی تعمیل نہیں، ڈی جی صاحب کے نعم البدل ڈائریکٹر رانا شہزاد صاحب سے کئی دفعہ تعمیل کی درخواست کی۔ انہوں نے چیف انجینئر اسرار سعید صاحب کو متوجہ کیا۔ اسرار صاحب نے مصروفیت کا سہارا لیا اور جلد سپیڈ بریکر کے عذاب سے نجات کی امید دلائی، جو وہی کا وہی ہے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے عوام کا منہ چڑا رہا ہے۔ (معین الحق چیف انجینئر (ریٹائرڈ) واپڈا 266-Pماڈل ٹاﺅن لاہور)