صدقہ بلاﺅں کو ٹال دیتا ہے

مکرمی! ماہ رمضان کے مبارک ایام میں صدقہ کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ ایک مرتبہ صدقہ دینے والے کا اجر قیامت کے دن سات سو نیکیوں کے برابر ہو گا۔ صدقہ کرنا اتنا عظیم عمل ہے کہ اس عمل کی وجہ سے انسان اللہ تعالیٰ کے غضب سے محفوظ ہو جاتا ہے، صدقہ کرنے والا اس دنیا سے اچھی حالت میں رخصت ہوتا ہے اور بُری موت اس سے دور رہتی ہے۔ صدقہ بلاﺅں کو ٹال دیتا ہے۔ (کے ایم اسلم بٹ، گوجرانوالہ)