اعلیٰ حکام توجہ فرمائیں

مکرمی! سٹی پسرور کا حال بدتر ہے۔ شہر کی تمام داخلی سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن میں چند سڑکوں پر موجودہ ایم۔ این۔ اے نے کچھ گرانٹیں منظور کروائیں جو کہ ٹی۔ایم۔اے کے عملہ نے ٹھیکے دار اور سب انجینئروں نے ملی بھگت کرکے کام کیے بغیر بل وصول کروا لیں اور کچھ سڑکوں پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اور جو سیوریج کے نالے بنائے گئے ان میں نچلی سطح پر چار انچ کی دیواریں کھڑی کرکے آخری لائن اوپر والی 9 انچ کی اینٹیں لگا دی گئیں۔ انتہائی غیر معیاری میٹریل اور ناقص استعمال کیا گیا۔ اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کی گزارش ہے۔ (عامر غنی)