مکرمی! امریکہ ڈرون حملے کرکے بے گناہ شہریوں کو مارتا رہتا ہے، مگر اسکے باوجود اس کے ’’ڈومور‘‘ مطالبے میں کمی نہ آئی’’ بھارت اور افغانستان‘‘ کو فیورٹ ملک قرار دے دیا۔ اور یہ دونوں ممالک آئے روز پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں بھارت تو آئے روز ایل او سی پر کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ آئے روز بے گناہ فوجی اور شہریوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے مگر کیا مجال ہے کہ امریکہ نے کبھی دونوں ممالک کی جارحانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہو جب بھی کی پاکستان کے خلاف ہی اپنے معاندانہ رویے کا اظہار کیا اب جبکہ پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی کرکے امریکی باشندوں کو رہا کرکے امریکہ بھیج دیا ہے تو انصاف اور اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ امریکی صدر رونالڈ ٹرمپ خیر سگالی کے طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر دیں کیونکہ وہ بھی انسانی ہمدردی کی متقاضی ہے ڈاکٹر ’’عافیہ صدیقی‘‘ کی رہائی سے پاک امریکہ تعلقات مزید بہتری کی طرف گامزن ہونگے صدر وزیراعظم اور خاص طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ (رائو محمد محفوظ آسی ٹائون شپ لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024