چائلڈ لیبر کے لئے نئی قانون سازی کی جائے

مکرمی! پچھلے دنوں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا اس موقع پر تقریبات اور سیمینار بھی منعقد ہوئے جن میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن تو ہر سال منایا جا تا ہے لیکن جبری مشقت کا شکار ہونے والے بچوں کے حقوق کے حصول کیلئے عملاً کیا اقدامات کئے جاتے ہیں ان سے پوری قوم آگاہ ہے۔ میری حکومت سے گذارش ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی قانون سازی کرے اور انہیں کم معاوضہ دینے یا جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت سزائیں دی جائیں۔ (وجیہ سہیل، شعبہ ابلاغیات…؟ لاہور)