پی ٹی سی ایل… پنشن میں اضافہ فوری ادا کرے

مکرمی! پی ٹی سی ایل کے ہزاروں ملازمین کو وزیراعظم کے اعلان کردہ تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ابھی تک نہیں مل سکا۔ ملازمین کے احتجاج کے بعد پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے 30فیصد اضافہ دیکر باقی کا وعدہ کیا ہے لیکن یہ کب ملے گا اس کا کسی کو معلوم نہیں اس کے برعکس پی ٹی سی ایل، کے ریٹائرڈ ملازمین ابھی تک پنشنوں میں اضافہ سے محروم ہیں۔ پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ فرمائے بقایا جات یکم جولائی سے ادا کئے جائیں پنشن اضافہ 15 فی صد اور میڈیکل 20 تا25 فیصد کیا جائے۔ (محمد رزاق توقیر… صداقت پارک ساندہ خورد لاہور۔0322-4872214)