نیا علم شفا بخشی.............. ملک مقبول احمد

ممتاز دانشور ملک مقبول احمد ڈائریکٹر مقبول اکیڈمی کی ایک اور نئی کتاب ’’نیا علم شفا بخشی‘‘ لوئی کوہنی کے پانی کے قدرتی علاج دی نیوز سائنس آف ہیلنگ کا اردو ترجمہ کی تلخیص ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پانی کے قدرتی علاج سے بغیر کسی دوا کے حقیقی تندرستی حاصل ہو سکتی ہے۔ کتاب کا انتساب دانشور اور مصنف علامہ عبدالستار عاصم اور ان کی اہلیہ محترمہ کنول عاصمہ کے نام منسوب ہے۔ پانی کے قدرتی علاج سے تمام امراض، امراض معدہ، امراض جگر، کینسر، فالج، بھوک کا نہ لگنا، آنکھوں کا علاج، حافظے کا علاج، نظر کا علاج، بالوں کا علاج، دانتوں کا علاج، غصے کا علاج، ہر قسم کی سوزش کا علاج، دماغ کا علاج، دل کا علاج، حتیٰ کہ دنیا کی تمام امراض جن کا انسان شکار ہوتا ہے سب کا علاج قدرتی پانی سے ہو سکتا ہے۔ کتاب مقبول اکیڈمی 199 سرکلر روڈ چوک انارکلی لاہور فون 042-37324164 سے دستیاب ہے۔