سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے

مکرمی! اس قدر ستم ظریقی ہے کہ کم لاگت پر بجلی پیدا کرنے کے تمام منصوبہ جات خود غرض اور عاقبت نااندیش سیاست دانوں کو بھاری کمشن نہ ملنے کیوجہ سے مسلسل نظر انداز کئے جا رہے ہیں اور سچ پوچھئے تو کالاباغ ڈیم کے منصوبہ کی راہ میں بدستور رکاوٹ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی چوری کرنے مگرمچھوں کو بلاتاخیر قابو کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سستی بجلی حاصل کرنیوالے منصوبوں پر۔ بلا جھجھک اور جلد کام شروع کر دیا جائے۔ (سید جاوید علی شاہ 29/278 امام صاحب سیالکوٹ0332-8675098 )