دودھ کا دودھ … پانی کا پانی

مکرمی! سابق صدر پرویز مشرف ایک طرف تو کہتا ہے کہ میرے ہوتے کسی کو بولنے کی جرات نہ تھی۔ مشرف کے جرائم کی ایک لمبی فہرست سابق صدر پاکستان کے نام برائے حصول انصاف وطن عزیز میں پڑی ہے تقاضۂ وقت ہے کہ ڈکٹیٹر کو ہر قیمت، ہر حالت میں واپس پاکستان لا کر اسکے 9 سالہ دور اقتدار کے کالے کرتوتوں کا حساب و کتاب مانگ لیا جائے تاکہ مادر وطن کی18کروڑ عوام کے روبرو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے
(میاں خالد اختر کرڑ، متصل حافظ آباد0321-6416877)