جنرل کیانی اپنا آئین کردار ادا کریں

مکرمی! چند ماہ سے اعلیٰ عدلیہ اور حکومت کے مابین محاذ آرائی جاری ہے۔ عدالت عظمیٰ این آر او اور دیگر فیصلوں پر کماحقہ، عمل درآمد چاہتی ہے جو کہ حکومت کا آئینی فرض ہے مگر حکومت کے چند سرکش ’’دوست نما دشمن‘‘ حکومت کو ایسے مشورے دے رہے ہیں جن سے عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ اس غیریقینی صورتحال کو ختم کرنے اور متوقع خلفشار سے بچنے کے لئے عوام کا جنرل اشفاق کیانی سے مطالبہ ہے کہ وہ حکومت کو اپنے الفاظ میں سمجھائیں کے وہ عدالتی محاذ آرائی ختم کرے اور اپنی صلاحیتوں کو دیگر اہم قومی مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لائے کیونکہ جنرل کیانی ہی اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ اس لایعنی محاذ آرائی کو ختم کروا سکتے ہیں۔
(محمد اکرم نوید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ فاطمہ جناح چیمبر گوجرانوالہ)