مکرمی! ٹرمپ کا ایسا جادو چلا کہ وہ انتخابی معرکے میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کی سپر پاور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر بن گئے ہیں۔ انہوں نے صدارت کا حلف لے لیا ہے اور باقاعدگی کے ساتھ اور بھرپور انداز میں وہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات کر رہے ہیں۔ بحرحال جلد ان کو یہ یقین ہو جائے گا کہ جب Pentagon امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ صدر صاحب کو اپنے مشوروں اور حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دینا شروع کریں گے۔ امریکہ میں صدر آزاد نہیں کہ جتنا سمجھا جاتا ہے۔ بہرحال امریکہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے اور ٹرمپ اس بڑی طاقت کے صدر بنا دیئے گئے ہیں۔ ہم بھی ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اگر سچ کا اور حق کا بول بالا چاہتے ہیں تو وہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کا بھی نوٹس لیںاور اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کی جانے والی حق خودارادیت سے متعلق قرارداد پر اب تک عملدرآمد نہ کرانے پر باز پرس بھی کریں۔ ان کا یہ تحقیقاتی عمل ان کی حق اور سچائی سے متعلق پالیسی کو واضح کر دے گا۔صدر امریکہ کے ہاتھوں ہی کشمیریوں کو آزادی کا تحفہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مل جائے گا۔(صغیر علی صدیقی۔ کراچی)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024