گائوں میں سکول اور دستکاری مرکز قائم کیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
گائوں میں سکول اور دستکاری مرکز قائم کیا جائے

مکرمی! ہمارے گائوں چک نمبر 163 ای بی محمد نگر تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن میں موجودہ لڑکیوں کا سکول پرائمری تک ہے تو مہربانی فرما کر میٹرک تک کرنے کا حکم صادر فرمائیں کیونکہ گائوں کی اور آس پاس کی بچیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کم از کم تین سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر مڈل سکول ہے تو وہاں پر لڑکیوں کو جانا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے کچھ لوگ تو اپنی بچیوں کو سکول ہی چھڑوا دیتے ہیں تو کچھ لوگ روزانہ اپنی جگرگوشوں کو چھوڑتے اور واپس لانے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے گائوں کا دوسرا مسئلہ محترم یہ ہے کہ وہاں پر لڑکیوں کیلئے دستکاری سکول کی منظوری تو ہو گئی لیکن ایم پی اے صاحب کی مہربانی کہ چاردیواری ابھی تک نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کو چلانے کیلئے کوئی فنڈز ہیں تو جناب میاں صاحب برائے کرم ان دونوں مسائل کو حل کروا دیں۔ اہل علاقہ آپ کیلئے دعاگو ہو گا اور احسان مند بھی ہو گا۔(نوید خان ڈاھا 163\EB محمد نگر تحصیل عارف والا، ضلع پاکپتن)