ٹائون شپ کے مسائل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ٹائون شپ کے مسائل

مکرمی! ٹائون شپ، گرین ٹائون، فیصل ٹائون، جوہر ٹائون اور گردونواح کے ہزاروں عوام نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے نام ایک کھلے خط کے ذریعے پرزور اپیل کی ہے کہ لاہور کی یونین کونسلز میں نادرا کی جانب سے پیدائش واموات، نکاح وطلاق وغیرہ کے سکیورٹی پیپرز کی کئی ماہ سے ریکارڈ شدید قلت کا فوری سخت نوٹس لیں۔ اپنے بچوں کے (ب) فارم بنوانے میں شدید پریشانی لاحق ہے۔ سکولوں میں داخلہ کیلئے ب فارم لازم ہے۔ ہمیں امید ہے وزیر داخلہ اور ڈی جی نادرا کی سنگین ترین صورتحال کا فوری سخت نوٹس لیں گے۔ (سماجی وتاجر رہنما محمد سرفراز خان سابق جنرل کونسلر یو سی 132 ٹائون شپ لاہور)