اردو میں تعلیم

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
اردو میں تعلیم

مکرمی! حکومت پنجاب نے یکم اپریل سے پنجاب کے تمام سکولوں میں اُردو میڈیم نصاب دوبارہ شروع کر کے بہت ہی اچھا اقدام کیا ہے۔ اُردو ہماری قومی زبان ہے اور ہماری پہچان ہے۔ حکومت نے تیسری کلاس تک فی الحال اُردو میڈیم شروع کیا ہے۔ بہتر ہو گا کہ پنجم کلاس تک اِسے یکم اپریل سے نافذ کیا جائے۔ تاکہ یکسوئی سے بچے تعلیم حاصل کر کے تعلیمی میدان میں آگے بڑھ سکیں۔ خادم اعلیٰ پنجاب کی خدمت میں التماس ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی اُردو میڈیم نصاب شروع کرنے کا حکم صادر فرمائیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں بھی بچوں کی کثیر تعداد داخل ہے۔ اُن بچوں کو بھی اُردو میڈیم نصاب سے رائج ہونے سے آسانی ہو گی اور انگلش میڈیم نصاب کا مکمل خاتمہ ہو گا۔(سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)