”شجرہائے سایہ دار“

”شجرہائے سایہ دار“ سیدہ حمیرا مودودی کی کتاب ہے جس میں انہوں نے اپنے والدین اور دادی ماں کی یادوں کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے جو تکالیف، پریشانیاں برداشت کیں اور ان سے کیا کیا سبق سیکھا اس کا بیان بھی بہت دلدوز انداز سے کیا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر ہمیں سید ابوالاعلیٰ مودودی کی زندگی اور ان کے اہل خانہ کی زندگی کا عکس دیکھنے اور جاننے کو ملتا ہے کہ اللہ والے لوگ عشق رسول اور اطاعت خداوندی میں کیا کیا برداشت کرتے ہیں اور لوگوں کو نیکی کی راہ پر چلنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔
میرے پیش نظر ”شجر ہائے سایہ دار“ کی طبع پنجم اکتوبر 2005ءہے جس کے صفحات کی تعداد 112 ہے۔ قیمت 60 روپے ہے اور اس کے ناشر منشورات ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ یہ داستان دراصل تمام عمر کی قربانی اور بے نفسی اور خودداری کی داستان ہے اور یہ کتاب پڑھ کر ان عظیم ہستیوں کی تصویر واضح اور روشن ہو جاتی جا رہی ہے۔
( تبصرہ نگار ڈاکٹر شائستہ حمید خان)