سبزہ زار، زیر تعمیر سڑک پر کیا گزری؟

مکرمی! ملتان روڈ پر بجلی گھر کے سٹاپ سے بابو صابو تک زیرتعمیر سڑک حکومتی دعوﺅں کے باوجود ہنوز نامکمل ہے جبکہ محکمہ تعمیرات کی جانب سے لگائے گئے بورڈ کے مطابق 2.3 کلو میٹر کی سڑک کو ستمبر 2009ءتک مکمل ہو جانا تھا راستے میں کیا رکاوٹیں آئیں یا کن مخصوص وجوہات کے پیش نظر اسے ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا وسوسے اور بدگمانیاں مکینوں کے ذہنوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں سڑک کو پُل کے ذریعے بابو صابو تک لے جایا جانا ہے پل کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ابھی اس کے اوپر پلررکھنے کا آغاز ہوا ہے جبکہ ذمہ دار حلقوں کے مطابق اس کے مارچ کے آخر تک مکمل ہونے کے امکانات ہیں تعمیراتی کام میں مزید تاخیر اپنی جگہ، اسکے ٹھوس اور پائیداری کا اندارہ یوں کیجئے کہ لیاقت چوک پر ”دی نالج سکول“ کی جانب جانے والی سر وس روڈ کے سنگم کا کچھ حصہ بیٹھ گیا ہے ابھی تو اس پر بھاری بھر کم ٹریفک گزری ہی نہیں منصوبے کے مطابق ملتان روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ملتان چونگی سے آنے والی ٹریفک کو بجلی گھر کے سامنے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے ذریعے ٹریفک کو بابو صابو تک پہنچانا ہے مزید برآں لیاقت چوک میں پہلے سے تعمیر کیا گیا گول چکر بھی ختم کرکے ٹریفک میں آسانی پیدا کرنے کی بجائے پیچیدگی نظرآ تی ہے اشارے ٹریفک کو کیسے کنٹرول کر پائیں گے گول چکر کے خاتمے کے بعد گزرنے والوں کو شاید ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنی پڑے کیونکہ مرغزار کی طرف سے آتے ہوئے ملتان روڈ کی طرف مڑنے کیلئے ٹریفک کے نظام میں خرابی کا احتمال ہے وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ اس سڑک میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اعلیٰ کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے کڑی نظر رکھیں۔(عابد حسین چوہان رکن مجلس عاملہ محبوب پارک ویلفیئر سوسائٹی سبزہ زار سکیم لاہور)