خوف خدا سے عاری۔ متکبرانہ سےاسی بڑھکےں!

مکرمی! ہمارے سےاست دان اقتدار، تکبر اور خوشامد کے نشے مےں اےسی بڑھکےں مارتے ہےں جو اللہ تعالیٰ کے نزدےک ناپسندےدہ ہےں۔ محترمہ فوزےہ وہاب نے کراچی جلسہ مےں کہا کہ زرداری کو پانچ سال پورے کرنے سے کوئی مائی کا لعل روک نہےں سکتا۔ راجہ رےاض نے کہا زرداری کی طرف دےکھنے والی آنکھ پھوڑ دےں گے اور بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دےں گے۔ زرداری صاحب نے کہا دشمنوں کے سامنے سر نہےں جھکاو¿ں گا جنگ کا مےدان تےار ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر پنجاب بھی اکثر جلتی پر تےل چھڑکتے رہتے ہےں۔ مےاں شہباز شرےف نے کہا مےاں نوازشرےف وزےراعظم بنےں گے۔ بالکل اس طرح جنرل مشرف نے کراچی مےں قتل عام والے دن اسلام آباد جلسہ مےں مکا لہرا کر کہا تھا ”دےکھو ہمارے طاقت“ اللہ کی شان اب جنرل مشرف کہاں ہےں۔ ہر آنے والے نے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی لےکن وہ بھول گئے کہ سپرےم طاقت نےلی چھت والے کے پاس ہے۔ آنا اورجانا تخت اور تختہ کے فےصلے آسمانوں پر ہوتے ہےں۔ ہر آنے والے کے اقتدار کی میعاد مقرر شدہ ہوتی ہے۔ صرف کارکردگی دےکھی جاتی ہے جب جانا ٹھہر جاتا ہے اللہ تعالیٰ جانے کے اسباب پےدا کر دےتے ہےں وہاں دےر نہےں لگتی۔ عوام کے دلوں مےں فےصلے کی طاقت بھی اللہ تعالیٰ ہی ڈالتے ہےں بڑے بڑے جلسے خوش کن ہوتے ہےں لےکن ان مےں ووٹر کم اور دہاڑی دار زےادہ ہوتے ہےں اس لئے زرداری صاحب اور ہمنواو¿ں سے گزارش ہے کہ متکبرانہ بڑھکےں ترک دےں بے فکر ہو کر نےک نےتی اور اےمانداری سے ملک قوم اور عوام کے مسائل حل کرےں ۔ اللہ تعالیٰ کے نزدےک متکبرانہ بڑھکوں کا کوئی مقام نہےں البتہ بدعاو¿ں اور دعاو¿ں کا مقام ہے۔ عوام کی مشکلات پر فوری توجہ دی جائے۔ وقت تےزی سے گزر رہا ہے اللہ تعالیٰ حکومت کو جلد ہوش مےں آنے کی توفےق دے ورنہ ےہ چمن ےونہی رہے گا اور ہزاروں جانور، اُڑ جائےں گے اپنی اپنی بولےاں سب بول کر۔(محبوب جنجوعہ۔ ماڈل ٹاو¿ن لاہور )