آئیے عمران خان کو آزمائیں

مکرمی! عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے نہ صرف تنگ آ گئے ہیں بلکہ اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب خدا ذوالجلال سے ان سے ہمارا پیچھا چھڑاتا ہے۔ ہم بدنصیب لوگ ہیں کہ ہمیں کوئی لیڈر نہ ملا میاں برادران، چودھری برادران، زرداری سب کو آزما لیا لیکن ملک کو سنبھالنے والا ملنے کے بجائے جیبیں بھرنے والے اور چین بھرنے والے حکمران ملے۔ ملک سے ہر چیز ہوتے ہوئے بھی دسترس سے دور ہے۔ غریب بلوں کو ادا کرنے اور روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران بڑی بڑی گاڑیوں میں اللہ کے تحفظ کی بجائے سرکاری محافظوں پر اعتماد کر رہے ہیں ایسے میں ملک کو ایسے حکمران کی ضرورت ہے جو ایماندار خاندانی اور پرباش ہو۔ میرے خیال میں قومی ہیرو عمران خان سے بہتر موجودہ حالات میں کوئی لیڈر نہیں جو کسی تفریق کے بغیر غریبوں کا حامی اور نڈر و دلیر انسان ہے
عمران خان جیسا بولتا ہے ویسا کرتا ہے جو دل میں ہے وہ منہ پر ہے۔ اتنا بڑا آدمی کھلاڑی، لیڈر ہونے کے باوجود یہ پٹھان انتہائی سادہ اور غیرت مند ہے۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر 0333-4226761)