گوجرانوعالہ انسپکٹر کی دیدہ دلیری

مکرمی! ایف آئی آر گوجرانوالہ میں تعینات ایک انسپکٹر نے جو خود کو ایم این اے کا سالا بتاتا ہے۔ واپڈا کے ایکسئن کے خلاف درخواست پر مدعی کو رشوت نہ دینے پر بزرگ گواہوں سمیت کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور ہراساں کر رہا ہے۔ میری وزیر داخلہ‘ سیکرٹری داخلہ‘ آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ سے درخواست ہے کہ مذکورہ انسپکٹر کے خلاف تحقیقات کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ (اسد علی اکرام موضع رکھ بھرو کی وزیر آباد 0300-8991041 )