فردوس مارکیٹ میں ناجائز پلازہ کی تعمیر

مکرمی گلبرگ کے رہائشی علاقے فردوس مارکیٹ میں قرشی روڈ پر 15 مرلے کی جگہ پر غیر قانونی پلازے کی تعمیر کی گئی ہے یہ غیر قانونی پلازہ LDA کی ملی بھگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ایک کنال سے کم جگہ پر کمرشل پلازہ تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس روڈ پر ٹریفک کا پہلے ہی بہت سنگین مسئلہ ہے۔ اس غیر قانونی پلازے کی وجہ سے یہ مزید حادثات کا سبب بن جائے گا۔ حکام نوٹس لیں۔(اہلیان علاقہ87-B-iii ، گلبرگ iii لاہور)