تعلیم کے حصول کیلئے امداد کی اپیل

مکرمی! میرا تعلق پنجاب کے آخری اور پسماندہ ترین ضلع راجن پور سے ہے، والد محترم پیشہ کے اعتبار سے مکینک ہیں اور بمشکل گھر کا چولہا جلتا ہے اور میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں۔ دن رات کی محنت کے بعد والد محترم کی سپورٹ کے باعث حال ہی میں میں نے ایم بی اے (بنکنگ اینڈ فنانس) میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور یہ اعزاز ہمارے پسماندہ ضلع کو پہلی مرتبہ حاصل ہوا۔ مجھے تعلیم کا بے حد شوق اور جنون ہے مگر والد محترم کی کم آمدنی میری تعلیم کے حصول میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ ایم بی اے کی ڈگری اعزاز کے ساتھ حاصل کرنے کے بعد مجھے ایم فل میں داخلہ مل رہا ہے مگر میرے پاس وسائل کی کمی ہونے کی وجہ سے داخلہ لینے کی سکت نہیں۔ اب میری نگاہیں خدا کے بعد ان مخیر حضرات پر ہیں جو تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں۔ میری اس معاملے میں امداد کریں میں ان کے اعتماد اور خواہشات کے مطابق پڑھ لکھ کر عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑونگا۔ (محمد متین ولد آصف علی ، رسول پور تحصیل جام پور، ضلع راجن پور فون....0336-6227916، Email muhammadmateen50@gmail.com)