برائے فیملی پارک

مکرمی! محلہ جمیل پارک کالا خطائی روڈ شاہدرہ ٹاو¿ن لاہور یو سی 4 راوی ٹاو¿ن پی پی 137 این اے 118 کا دیرینہ مسئلہ جو کہ ریلوے لائن کے ساتھ فیملی پارک موجود نہیں جب برکت ٹاو¿ن ریلوے لائن کے ساتھ فیملی پارک بنایا گیا ہے اور رانا اقبال خان ایم پی اے نے محلہ جمیل پارک کی عوام سے وعدہ کیا کہ آپ جمیل پارک والوں کی فیملی پارک ریلوے لائن کے ساتھ بنواو¿ں گا جو کہ 6 ماہ پہلے وعدہ کیا گیا تھا اور اب تک وعدہ پورا نہیں ہوا۔ دو مرتبہ پی ایچ اے کے ڈائریکٹر یعقوب نے ٹریکٹر بھیجا تاکہ پارک کا کام شروع ہو سکے تقریباً 5 سو فٹ لمبائی اور 60 فٹ چوڑائی کی جگہ پر ٹریکٹر چلایا گیا اور بعد میں میٹرو بس کا بہانہ بنا کر کام بند کر دیا گیا کہ دس تاریخ کے بعد دیکھیں گے۔ مہربانی فرما کر ڈی جی PHA فوری حکم دیں کہ جمیل پارک کی پارک ریلوے لائن کے ساتھ جلدی سے شروع کی جائے تاکہ ریلوے لائن کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ ہو سکے مین بازار ریلوے لائن کے ساتھ موجودہ جو جگہ پارک کے لئے ہے اس کی پیمائش تقریباً لمبائی 1800 سو فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔(چودھری احسان اللہ جمیل پارک کالا خطائی روڈ شاہدرہ ٹاو¿ن لاہور فون 0345- 4929294)