مکرمی! گزارش ہے کہ عرصہ دراز سے تاجپورہ ہاﺅسنگ میں صفائی کا نظام بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ کیونکہ نہ تو صفائی والے ورکر سکیم میں لگائے گئے ہیں اور نہ ہی سپر وائزری سٹاف اس طرف کوئی توجہ دیتا ہے۔ ہم لوگ پرائیویٹ سویپر لگا کر اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ اٹھواتے ہیں جس کا انہیں ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ محکمہ اس بارے میں ہم سے صفائی کے چارجز جو کہ بہت زیادہ ہیں لیتا ہے۔ جو کہ نہایت ہی تکلیف دہ اور غیر قانونی بات ہے۔ اورخالی پلاٹوں سے مٹی اٹھوا کر باہر بیچ کر ایک نیا کاروبار شروع کر رکھا ہے۔ جس کی مثال 133/B خالی پلاٹ ہے۔ جس سے پہلے مذکورہ شخص مٹی اٹھوا کر کئی دفعہ بیچ چکا ہے اور اسکے ساتھ والے مکان 134/B کے فرش بری طرح بیٹھ چکے ہیں۔ ہم اہل محلہ عرض گزار ہیں کہ صفائی کا نظام بہتر کیا جائے اور ایماندار آدمی لگایا جائے اور سرکاری اہلکار صفائی کیلئے لگائے جائیں۔(اہل محلہ B بلاک، تاجپورہ ہاﺅسنگ سکیم لاہور، کینٹ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024