غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

مکرمی! گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی بجلی نے آنکھ مچولی کا کھیل شروع کر دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف حکومت 2018ءتک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کی نوید دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں کیا جا سکا۔ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بار بار تعطل سے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو بجلی کی فراہمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف حکمت عملی وضع کرنا ہو گی اور اس پر عمل درآمد بھی کرنا ہو گا۔ (عروج ندیم بٹ لاہور)